الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
حدیث نمبر: 5191
وَعَنْ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: كُنَّا بِالْمِرْبَدِ فَأَتَانَا أَعْرَابِيٌّ وَمَعَهُ قِطْعَةُ أَدِيمٍ فَقَالَ: انْظُرُوا مَا فِيهَا. فَإِذَا كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي زُهَيْرِ بْنِ أُقَيْشٍ حَيٍّ مِنْ عُكْلٍ:" إِنَّكُمْ إِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاةَ، وَآتَيْتُمُ الزَّكَاةَ، وَأَدَّيْتُمْ خُمُسَ مَا غَنِمْتُمْ، وَسَهْمَ النَّبِيِّ وَالصَّفِيِّ، فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللَّهِ". قُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" شَهْرُ الصَّبْرِ وَثَلَاثَةُ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ يُذْهِبْنَ وَغَرَ الصَّدْرِ". فَسَأَلْنَا عَنْهُ فَقِيلَ: هَذَا النَّمِرُ بْنُ تَوْلَبٍ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا ذِكْرِ الصَّوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ خَلَّادِ بْنِ قُرَّةَ بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا ذِكْرِ الصَّوْمِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ خَلَّادِ بْنِ قُرَّةَ بْنِ خَلَّادٍ عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ.
ابوالعلاء بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مربد میں موجود تھے ایک دیہاتی ہمارے پاس آیا اس کے پاس چمڑے کا ایک ٹکڑا موجود تھا اس نے کہا: تم لوگ اس بات کا جائزہ لو کہ اس میں کیا تحریر ہے، تو اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب تھا جو بنوز ہیر بن اقیش کے نام تھا جو عکل قبیلے کی ایک شاخ ہے (اس میں یہ تحریر تھا:) ”اگر تم لوگ نماز قائم کرو زکوۃ ادا کرو جو غنیمت تمہیں حاصل ہوتی ہے اس کا خمس ادا کرو جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ ہے، اور منتخب شدہ حصہ ہے (وہ ادا کرو) تو تم لوگ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ امان کے تحت محفوظ رہو گے“۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے یہ بات خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، تو انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صبر والے مہینے اور ہر مہینے کے تین روزے سینے کے کھوٹ (یا وسوسے) کو رخصت کر دیتے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے ان صاحب کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا گیا ان کا نام نمر بن تولب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم اس میں روزے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خلاد بن قرہ بن خلاد کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5191]
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم اس میں روزے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں خلاد بن قرہ بن خلاد کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5191]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (363/5)، أخرجه سنن النسائي برقم: 4146، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2999، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20213، 20215، 22568، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7877»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5191 in Urdu