الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
66. بَابٌ فِي صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ .
جمعہ کے دن روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 5210
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ يَأْكُلُ مِنْهُ فَقَالَ:" ادْنُوا فَكُلُوا مِنْ هَذَا الطَّعَامِ". فَقُلْنَا: إِنَّا صِيَامٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ:" هَلْ صُمْتُمْ أَمْسِ؟". قُلْنَا: لَا! قَالَ:" تُرِيدُونَ أَنْ تَصُومُوا غَدًا؟". قُلْنَا: لَا. قَالَ:" ادْنُوا فَكُلُوا فَإِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لَا يُصَامُ وَحْدَهُ ; يُتَّخَذُ عِيدًا".
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِزِيَادَةِ:" يُتَّخَذُ عِيدًا"، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ کے پاس کھانا موجود تھا جس میں سے آپ کھا رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ آگے ہو جاؤ اور اس کھانے میں سے کھاؤ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے گزشتہ کل روزہ رکھا تھا ہم نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم یہ ارادہ رکھتے ہو کہ آئندہ کل روزہ رکھو گے ہم نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر آگے ہو کے کھاؤ کیونکہ صرف جمعہ کے دن روزہ نہیں رکھا جاتا ہے، اسے عید بنا لیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں ان الفاظ کے اضافے کے ساتھ نقل کی ہے: ”اسے عید بنا لیا جائے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید بن ابوسعید مقبری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5210]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 614»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 5210 in Urdu