🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِيمَنْ يُصْبِحُ صَائِمًا ثُمَّ يُفْطِرُ .
جو شخص روزہ دار ہونے کے عالم میں صبح کرے، اور پھر روزہ ختم کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5230
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا فِي غَيْرِ رَمَضَانَ فَأَصَابَهُ - أَحْسَبُهُ: قَيْءٌ - فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ أَفْطَرَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَكُنْ صَائِمًا؟ قَالَ:" بَلَى ; وَلَكِنِّي قِئْتُ فَأَفْطَرْتُ". فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" هَذَا الْيَوْمُ مَكَانَ إِفْطَارِي بِالْأَمْسِ".
قُلْتُ: لِثَوْبَانَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ: أَنَّهُ قَاءَ فَأَفْطَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا یہ رمضان کے علاوہ کی بات ہے آپ کو قے آ گئی آپ نے وضو کیا، اور روزہ ختم کر دیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے روزہ نہیں رکھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ مجھے قے آ گئی تو میں نے روزہ ختم کر دیا راوی کہتے ہیں: اگلے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: گزشتہ دن جو میں نے روزہ ختم کر دیا تھا، تو آج اس کی جگہ (میں نے روزہ رکھا ہوا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت امام ابوداؤد اور دیگر محدثین نے نقل کی ہے۔ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قے کی تھی تو روزہ ختم کر دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن سکن حمصی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5230]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 5230 in Urdu