الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ صِيَامِهِ مِنْ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ وَغَيْرِهَا .
ایام تشریق اور دیگر کن دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 5233
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُنَادِيَ أَيَّامَ مِنًى:" أَنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ. وَلَا صَوْمَ فِيهَا". يَعْنِي أَيَّامَ التَّشْرِيقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ ایام منٰی میں یہ اعلان کر دوں کہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ان میں روزہ نہیں رکھا جائے گا۔ ہ (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کی مراد ایام تشریق تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5233]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5233]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1456)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1459»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
Majma al-Zawa'id Hadith 5233 in Urdu