الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعُلَمَاءِ وَمُجَالَسَتِهِمْ .
علماء اور ان کی ہم نشینی کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 524
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَعْرِفُ نَاسًا مَا هُمْ أَنْبِيَاءُ وَلَا شُهَدَاءُ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ بِمَنْزِلَتِهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ; الَّذِينَ [ يُحِبُّونَ اللَّهَ وَيُحَبِّبُونَهُ إِلَى خَلْقِهِ، يَأْمُرُونَهُمْ بِطَاعَةِ اللَّهِ، فَإِذَا أَطَاعُوا اللَّهَ ] أَحَبَّهُمُ اللَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں کچھ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں، جو نہ انبیاء ہیں، اور نہ شہداء ہیں، لیکن قیامت کے دن ان کے مرتبہ و مقام کے حوالے سے انبیاء اور شہداء اُن پر رشک کریں گے، یہ وہ لوگ ہیں، جو اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہیں اور اُس کی محبت اُس کی مخلوق میں پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے کا حکم دیتے ہیں، جب وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں گے، تو اللہ تعالیٰ بھی ان سے محبت رکھے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 524]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام عطار ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 140»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 524 in Urdu