🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَرْضِ الْحَجِّ
حج کی فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5251
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ، عَلَيْهِ مُقَطَّعَاتٌ قَدْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ، قَالَ: كَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي عُمْرَتِي؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ السَّائِلُ عَنِ الْعُمْرَةِ؟". فَقَالَ: أَنَا. فَقَالَ:" أَلْقِ ثِيَابَكَ وَاغْتَسِلْ، وَاسْتَنْقِ مَا اسْتَطَعْتَ، وَمَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجَّتِكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا وہ خلوق (نامی مخصوص قسم کی خوشبو) میں لتھڑا ہوا تھا اور اس نے (سلے ہوئے) کپڑے پہنے ہوئے تھے اس نے عمرے کا احرام باندھا ہوا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے عمرے کے بارے میں مجھے کیا ہدایت کرتے ہیں؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”تم اللہ تعالیٰ کے لئے حج اور عمرے کو مکمل کرو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمرے کے بارے میں دریافت کرنے والا کہاں ہے؟ اس نے عرض کی: میں ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے (سلے ہوئے) کپڑے اتار دو! غسل کرو اور جہاں تک ہو سکے صاف کرو اور جو تم حج میں کرتے ہو وہی عمرے میں کرو (یعنی اسی طرح احرام باندھو)“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5251]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1836، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3572»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5251 in Urdu