🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِيمَنْ تَرَكَ الْخَيْرَ وَالْحَجَّ لِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا .
جو شخص کسی دنیاوی مقصد کے لئے (کسی) بھلائی یا حج کو چھوڑ دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5261
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَدَعُ أَنْ يَمْشِيَ فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ إِلَّا مَشَى مِنْهَا فِي سُخْطِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا يَدَعُ أَنْ يُنْفِقَ نَفَقَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا أَنْفَقَ أَضْعَافًا مُضَاعَفَةً فِي سُخْطِ اللَّهِ، وَلَا يَدَعُ الْحَجَّ لِغَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا رَأَى الْمُحَلِّقِينَ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ تِلْكَ الْحَاجَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی بندہ یا کنیز اپنے کسی مسلمان بھائی کے کام کے سلسلے میں چل کے جانے کو ترک کر دیتے ہیں تو وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں (اتنا ہی) چل کر جاتے ہیں اور جو شخص اللہ کی راہ میں کچھ خرچ کرنے کو ترک کر دیتا ہے، تو وہ اس کا کئی گنا زیادہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں خرچ کرتا ہے، اور جو شخص کسی دنیاوی غرض سے حج کو ترک کر دیتا ہے، تو وہ اس (دنیاوی) حاجت کے پورا ہونے سے پہلے ہی سر منڈوائے ہوئے لوگوں کو دیکھ لیتا ہے (یعنی اس کا وہ کام پورا ہونے سے پہلے ہی، حاجی لوگ حج کر کے واپس آ چکے ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن قاسم اسدی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5261]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/22)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 5261 in Urdu