🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ فَضْلِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ .
حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5273
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ خَرَجَ فِي هَذَا الْوَجْهِ لِحَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَمَاتَ فِيهِ لَمْ يُعْرَضْ وَلَمْ يُحَاسَبْ، وَقِيلَ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ".
قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُبَاهِي بِالطَّائِفِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الْعَدَوِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى فِيهِ عَائِذُ بْنُ بَشِيرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حج کرنے کے لئے یا عمرہ کرنے کے لئے نکلتا ہے، اور راستے میں مر جاتا ہے، تو اسے (حساب کے لئے) پیش نہیں کیا جائے گا، اور اس سے حساب نہیں لیا جائے گا اس سے کہا: جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ“۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ طواف کرنے والوں کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن صالح عدوی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی عائذ بن بشیر ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5273]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4608)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5384، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1169، 1216، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1348، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3014»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5273 in Urdu