الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ الْمُوسِرَةِ يَمْنَعُهَا زَوْجُهَا السَّفَرَ إِلَى الْحَجِّ .
ایسی خوشحال عورت کا بیان، جس کا شوہر اسے حج کے لئے سفر کرنے سے روک دیتا ہے
حدیث نمبر: 5307
عَنِ ابْنِ عُمَرَ: عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَةٍ لَهَا زَوْجٌ وَلَهَا مَالٌ، وَلَا يَأْذَنُ لَهَا زَوْجُهَا فِي الْحَجِّ قَالَ:" لَيْسَ لَهَا أَنْ تَنْطَلِقَ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ایسی خاتون کے بارے میں نقل کیا ہے، جس کا شوہر بھی موجود ہوتا ہے، اور اس کے پاس مال موجود ہوتا ہے، اور اس کا شوہر اسے حج کرنے کی اجازت نہیں دیتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس عورت کو اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر جانے کا حق نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5307]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (582)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 555، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 10840، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1759»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5307 in Urdu