🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِي مَعْرِفَةِ حَقِّ الْعَالِمِ .
عالم کے حق کی معرفت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 534
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي إِلَّا ثَلَاثَ خِلَالٍ: أَنْ يَكْثُرَ لَهُمْ مِنَ الدُّنْيَا فَيَتَحَاسَدُونَ، [ فَيَقْتَتِلُوا ] وَأَنْ يُفْتَحَ لَهُ الْكِتَابُ يَأْخُذُهُ الْمُؤْمِنُ يَبْتَغِي تَأْوِيلَهُ، وَلَيْسَ يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّهُ، وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا، وَمَا يَذَّكَرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ، وَأَنْ يَرَوْا ذَا عِلْمِهِمْ فَيُضَيِّعُونَهُ وَلَا يُبَالُونَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے اللہ تعالیٰ کے رسول کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اپنی اُمت کے بارے میں، صرف تین چیزوں کا اندیشہ ہے، یہ کہ اُن کے لئے دنیا زیادہ ہو گی، تو وہ ایک دوسرے سے حسد رکھیں گے (اور آپس میں قتل و غارت گری کریں گے) یہ کہ ان کے لیے کتاب (کے علم) کو کھول دیا جائے گا، اور کوئی مومن اس کی تاویل کی تلاش میں، اس کا علم حاصل کرے گا، حالانکہ اس کی تاویل کا علم، صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، اور علمی رسوخ رکھنے والے افراد یہ کہتے ہیں: ہم اس پر ایمان لائے، یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے، اور اس سے صرف عقل مند لوگ ہی نصیحت حاصل کرتے ہیں (اور تیسری بات یہ ہے:) وہ لوگ کسی علم والے شخص کو دیکھیں گے، تو اُسے ضائع کر دیں گے اور اُس کی پروا نہیں کریں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اسے محمد بن اسماعیل بن عیاش نے اپنے والد سے روایت کیا ہے، حالانکہ اُس نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3442، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3442»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 534 in Urdu