الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابٌ الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ .
علم سیکھ کر حاصل ہوتا ہے
حدیث نمبر: 538
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّمِ، وَإِنَّمَا الْحِلْمُ بِالتَّحَلُّمِ، مَنْ يَتَحَرَّ الْخَيْرَ يُعْطَهُ، وَمَنْ يَتَّقِ الشَّرَّ يُوقَهُ، ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ لَمْ يَسْكُنِ الدَّرَجَاتِ الْعُلَى، وَلَا أَقُولُ لَكُمُ الْجَنَّةَ: مَنْ تَكَهَّنَ، أَوِ اسْتَقْسَمَ، أَوْ رَدَّهُ مِنْ سَفَرِهِ تَطَيُّرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”علم سیکھنے سے حاصل ہوتا ہے اور بردباری، بردباری اختیار کرنے سے آتی ہے، جو شخص بھلائی کے حصول کی کوشش کرتا ہے اُسے وہ دیدی جاتی ہے، جو شخص برائی سے بچتا ہے، اُس (برائی) سے اُسے بچا لیا جاتا ہے، تین چیزیں جس شخص میں ہوں گی، وہ بلند درجات میں سکونت اختیار نہیں کر پائے گا، میں تمہیں یہ نہیں کہتا کہ وہ جنت میں (سکونت اختیار نہیں کر پائے گا) جو شخص کہانت کرے یا تیروں سے فال نکالے، یا کسی بدشگونی کو بنیاد بنا کر سفر سے واپس آ جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 538]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2663، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2684»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 538 in Urdu