الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِيمَا يَعْطَبُ مِنَ الْهَدْيِ وَالْأَكْلِ مِنْهُ .
قربانی کا جو جانور تھک جائے (اور سفر کے قابل نہ رہے) اور اس کا گوشت کھانا
حدیث نمبر: 5404
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَكُونُ مَعَهُ الْهَدْيُ تَطَوُّعًا فَيَعْطَبُ قَبْلَ أَنْ يَبْلُغَ؟ قَالَ:" يَنْحَرُهَا ثُمَّ يُلَطِّخُ نَعْلَهَا بِدَمِهَا ثُمَّ يَضْرِبُ بِهِ جَنْبَهَا فَإِنْ أَكَلَ مِنْهَا وَجَبَ عَلَيْهِ قَضَاؤُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ الْمَرْفُوعِ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا بِاخْتِصَارٍ عَنِ الْمَرْفُوعِ، وَفِي إِسْنَادِ الْجَمِيعِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کے ساتھ نفلی قربانی ہوتی ہے، اور وہ اپنے مقام تک پہنچنے سے پہلے تھک جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی! سے قربان کرے گا، اور پھر اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگین کر کے اس کے ذریعے اس کے پہلو پر نشان لگا دے گا اگر وہ شخص خود اس کا گوشت کھا لیتا ہے، تو اس پر اس کی قضاء لازم ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ”مرفوع“ روایت کے طو پر نقل کی ہے، اور ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے، جو ”مرفوع“ کے مقابلے میں مختصر ہے، اور ان سب کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جو خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5404]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5404 in Urdu