الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ جَزَاءِ الصَّيْدِ .
شکار کی جزاء کا بیان
حدیث نمبر: 5420
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: - فَلَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ -:" حَكَمَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ بِشَاةٍ، وَفِي الْأَرْنَبِ عَنَاقٌ، وَفِي الْيَرْبُوعِ جَفْرَةٌ، وَفِي الظَّبْيِ كَبْشٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے۔ انہوں نے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے۔ اگر کوئی احرام والا شخص کسی بجو کو نقصان پہنچا دے ایک بکری کی ادائیگی کا فیصلہ دیا ہے، اور خرگوش کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک سال سے کم عمر کی بکری کا، اور یربوع (چوہے کے جیسا ایک جانور) کو نقصان پہنچانے کی صورت میں چار ماہ کی بھیٹر (یا بکری) کا اور ہرن کو نقصان پہنچانے کی صورت میں دنبے کی ادائیگی کا، انہوں نے اس بارے میں یہ فیصلہ دیا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5420]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5420]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2643/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 5420 in Urdu