🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ إِلَى الْعُمْرَةِ .
حج کو فسخ کر کے عمرہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5430
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (مَكَّةَ) وَأَصْحَابُهُ مُلَبِّينَ - قَالَ عَفَّانُ: مُهِلِّينَ - بِالْحَجِّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَاءَ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ الْهَدْيُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيَرُوحُ أَحَدُنَا إِلَى مِنًى وَذَكَرُهُ يَقْطُرُ مَنِيًّا؟ قَالَ:" نَعَمْ". وَسَطَعَتِ الْمَجَامِرُ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَا أَهْلَلْتَ؟". قَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ رَوِّحْ: فَإِنَّ لَكَ مَعَنَا هَدْيًا، قَالَ حُمَيْدٌ: فَحَدَّثْتُ بِهِ طَاوُسًا فَقَالَ: هَكَذَا فَعَلَ الْقَوْمُ (قَالَ عَفَّانُ: اجْعَلْهَا عُمْرَةً) .
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے آپ کے اصحاب تلبیہ پڑھ رہے تھے یہاں عفان نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: حج کا احرام باندھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہے وہ اسے عمرہ بنا لے البتہ جس شخص کے ساتھ قربانی کا جانور موجود ہے اس کے لئے یہ حکم نہیں ہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی ایک شخص منیٰ کی طرف جائے، تو اس کی شرمگاہ سے منی کے قطرے ٹپک رہے ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ اسی دوران (کچھ لوگوں نے) خوشبو بھی لگا لی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے تشریف لائے تھے۔ آپ نے دریافت کیا: تم نے کیا نیت کی ہے؟ انہوں نے عرض کی: میں نے یہی نیت کی ہے کہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روانہ ہو جاؤ کیونکہ تم ہمارے ساتھ ہو گئے کیونکہ قربانی کا جانور ساتھ ہے۔ حمید نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے طاؤس کو یہ حدیث بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا عفان کہتے ہیں: یہ الفاظ ہیں: تم اسے عمرہ بنا لو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5430]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5693) اخرجه احمد فى المسند (4822)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4807»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5430 in Urdu