🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابُ فَسْخِ الْحَجِّ إِلَى الْعُمْرَةِ .
حج کو فسخ کر کے عمرہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5434
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ أَتَى ابْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ طَالَمَا أَضْلَلْتَ النَّاسَ! قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا عُرَيَّةُ؟ قَالَ: الرَّجُلُ يَخْرُجُ مُحْرِمًا بِحَجٍّ أَوْ بِعُمْرَةٍ، فَإِذَا طَافَ زَعَمْتَ أَنَّهُ قَدْ حَلَّ فَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يَنْهَيَانِ عَنْ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: أَهُمَا - وَيْحَكَ - آثَرُ عِنْدَكَ أَمْ مَا فِي كِتَابِ اللَّهِ، وَمَا سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ، وَفِي أُمَّتِهِ؟ فَقَالَ عُرْوَةُ: هُمَا كَانَا أَعْلَمَ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَمَا سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنِّي وَمِنْكَ، قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ: فَخَصَمَهُ عُرْوَةُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے کہا: اے سیدنا ابن عباس! آپ کتنے عرصے سے لوگوں کو غلط فہمی کا شکار کر رہے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے عریہ! کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا: ایک شخص حج اور عمرے کا احرام باندھ کر نکلتا ہے، جب وہ طواف کر لیتا ہے، تو آپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ احرام کھول سکتا ہے، حالانکہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس چیز سے منع کیا کرتے تھے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو۔ تمہارے نزدیک یہ دونوں قابل ترجیح ہیں، یا وہ چیز قابل ترجیح ہے جو اللہ کی کتاب میں ہو، یا جسے اللہ کے رسول نے اپنے اصحاب کے بارے میں اور اپنی امت کے بارے میں سنت کے طور پر مقرر کیا ہو؟ عروہ نے کہا: یہ دونوں حضرات اللہ کی کتاب کا زیادہ علم رکھتے تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کا بھی مجھ سے اور آپ سے زیادہ علم رکھتے تھے۔ ابن ابوملیکہ کہتے ہیں: تو یوں عروہ نے ان سے اختلاف کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5434]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 5434 in Urdu