الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابٌ فِيمَنْ حَلَقَ رَأْسَهُ لِعِلَّةٍ .
جو شخص کسی علت کی وجہ سے اپنا سر مونڈوا لے
حدیث نمبر: 5440
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: آذَانِي هَوَامُّ رَأْسِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ ذِكْرُهُ: فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكَ فَرَقٌ تُقَسِّمُهُ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ - وَالْفَرَقُ: ثَلَاثَةُ آصُعٍ - أَوْ نُسُكٌ: شَاةٌ أَوْ صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي. قَالَ:" أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے سر کی جوئیں مجھے پریشان کر رہی تھیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کر دی: ”تم میں سے جو شخص بیمار ہو جائے یا اسے سر میں کوئی تکلیف ہو، تو اس کا فدیہ روزے کی شکل میں ہو گا، یا صدقے کی شکل میں ہو گا یا قربانی کی شکل میں ہو گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور ارشاد فرمایا: کیا تمہارے پاس ایک فرق (یعنی اناج کا مخصوص پیمانہ) ہے؟ اسے تم چھ مسکینوں میں تقسیم کر دو راوی کہتے ہیں: فرق تین صاع کا ہوتا ہے، (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یا پھر قربانی میں ایک بکری قربان کر دو یا تین دن کے روزے رکھ لو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے کسی ایک کو مقرر کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم چھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5440]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (157/19)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 5440 in Urdu