🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابٌ فِي الطَّوَافِ وَالرَّمَلِ وَالِاسْتِلَامِ .
طواف کرنا رمل کرنا اور استلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5473
وَعَنْ يَعْلَى قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَاسْتَلَمْنَا الرُّكْنَ. قَالَ يَعْلَى: فَكُنْتُ مِمَّا يَلِي الْبَيْتَ فَلَمَّا بَلَغْنَا الرُّكْنَ الْغَرْبِيَّ الَّذِي يَلِي الْأَسْوَدَ جَرَرْتُ بِيَدِهِ لِيَسْتَلِمَ قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ فَقُلْتُ: أَلَا تَسْتَلِمُ؟ قَالَ: فَقَالَ: أَلَمْ تَطُفْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: وَرَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْغَرْبِيَّيْنِ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: أَفَلَيْسَ لَكَ فِيهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ؟! قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَلَهُ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى إِسْنَادَانِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیا ہم نے رکن کا استلام کیا سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ان افراد میں سے تھا جو بیت اللہ کی طرف تھے جب ہم رکن مغربی کے پاس پہنچے جو حجر اسود کے ساتھ آتا ہے، تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا تاکہ وہ استلام کریں۔ انہوں نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا:: کیا آپ استلام نہیں کریں گے؟ انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے اللہ کے رسول کے ساتھ طواف نہیں کیا میں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دو مغربی رکنوں کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! انہوں نے فرمایا: کیا تمہارے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے میں بہترین نمونہ نہیں ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا پھر تم اس سے آگے گزر جاؤ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس روایت کو دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام أحمد کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5473]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 514»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5473 in Urdu