🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّعْيِ .
سعی کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5534
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَارِقِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا جَاءَ مَكَانًا مِنْ دَارِ يَعْلَى - نَسَبَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ - اسْتَقْبَلَ الْبَيْتَ فَدَعَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أَبِيهِ. وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ طَارِقٍ عَنْ أُمِّهِ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ هَذَا لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن طارق بن علقمہ نے اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دارابویعلی میں ایک مخصوص مقام پر پہنچے عبیداللہ نامی راوی نے اس کی نسبت بیان کی ہے (کہ وہ کون سی جگہ تھی) تو آپ نے بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور دعا کی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، انہوں نے اسے عبدالرحمن بن عبداللہ بن طارق کے حوالے سے ان کے والد سے بھی نقل کیا ہے۔ امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے عبدالرحمن بن طارق کے حوالے سے ان کی والدہ سے نقل کیا ہے عبدالرحمن نامی اس راوی کے بارے میں، میں نے کسی کو نہیں پایا کہ کسی نے اس کی توثیق کی ہو یا اس پر جرح کی ہو اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5534]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8213) اخرجه احمد فى المسند (61/4 (374/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16151»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5534 in Urdu