الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابٌ فِي عَرَفَةَ وَالْوُقُوفُ بِهَا
منیٰ اور عرفہ کی طرف جانا
حدیث نمبر: 5552
وَعَنْ طَالِبِ بْنِ سَلْمَى بْنِ عَاصِمِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَنِي بَعْضُ أَهْلِنَا أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ:" أَلَا إِنَّ اللَّهَ نَظَرَ إِلَى هَذَا الْجَمْعِ فَقَبِلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَشَفَّعَ مُحْسِنَهُمْ فِي مُسِيئِهِمْ فَتَجَاوَزَ عَنْهُمْ جَمِيعًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
طالب بن سلمی بن عاصم بن حکم بیان کرتے ہیں: میرے اہل خانہ میں سے مجھے کسی نے یہ بات بیان کی کہ انہوں نے میرے دادا کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خبردار بے شک اللہ تعالیٰ نے اس مجمع کی طرف نظر کی اور ان کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کیا اور ان کے برے فرد کے بارے میں ان کے اچھے فرد کی شفاعت کو قبول کیا پھر ان سب سے درگزر کر دیا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5552]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5552]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6832)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2588»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5552 in Urdu