🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ .
سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5599
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ". قَالَ: يَقُولُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: وَالْمُقَصِّرِينَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ". ثُمَّ قَالَ: فَأَنَا يَوْمَئِذٍ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ فَمَا يَسُرُّنِي بِحَلْقِ رَأْسِي حُمْرُ النَّعَمِ أَوْ خَطَرًا عَظِيمًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ یہ کہہ رہے تھے: ”اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے اے اللہ! تو سر مونڈوانے والوں کی مغفرت کر دے حاضرین میں سے ایک نے عرض کی اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ یا شاید چوتھی مرتبہ میں فرمایا اور بال چھوٹے کروانے والوں کی بھی (مغفرت کر دے) پھر انہوں نے بیان کیا: اس دن میں نے سر مونڈوایا ہوا تھا اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ سر مونڈوانے کے عوض میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) یا عظیم چیز مل جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5599]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (152 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (275/19 مختصرا) اخرجه احمد فى المسند (177/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 5599 in Urdu