🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابٌ فِي الْحَلْقِ وَالتَّقْصِيرِ وَقَوْلِهِ : لَا تُوضَعُ النَّوَاصِي إِلَّا فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ .
سر مونڈوانا بال چھوٹے کروانا، نیز نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”صرف حج اور عمرہ میں بال مونڈے جائیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5605
وَعَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى ابْنِ عُمَرَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي أَحْرَمْتُ وَجَمَعْتُ شَعْرِي؟ فَقَالَ: أَمَا سَمِعْتَ عُمَرَ فِي خِلَافَتِهِ قَالَ: مَنْ ضَفَّرَ رَأْسَهُ أَوْ لَبَّدَهُ فَلْيَحْلِقْ؟ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، إِنِّي لَمْ أُضَفِّرْهُ، وَلَكِنِّي جَمَعْتُهُ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: عَنْزٌ وَتَيْسٌ، وَتَيْسٌ وَعَنْزٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ازرق بن قیس بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک شخص نے ان سے سوال کیا اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے احرام باندھ لیا اور اپنے بال اکھٹے کر لیے تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا تم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کی خلافت کے دوران یہ فرماتے نہیں سنا کہ جس شخص نے اپنے بالوں کی مینڈھاں بنا لی ہوں یا ان کی تلبید کر لی ہو، تو وہ سر مونڈوا لے اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن میں نے ان کی مینڈھیاں نہیں بنائی تھیں بلکہ میں نے انہیں اکٹھا کر لیا تھا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا تیس اور عنز اور عنز اور تیس (دونوں ایک ہی چیز ہوتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13062)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5605 in Urdu