🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لئے سفر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 561
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: بَلَغَنِي عَنْ رَجُلٍ حَدِيثٌ سَمِعَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا، ثُمَّ شَدَدْتُ رَحْلِي، فَسِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ الشَّامَ، فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَنِيسٍ، فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَهُ جَابِرٌ عَلَى الْبَابِ، فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، فَخَرَجَ يَطَأُ ثَوْبَهُ، فَاعْتَنَقَنِي وَاعْتَنَقْتُهُ، فَقُلْتُ: حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقِصَاصِ فَخَشِيتَ أَنْ تَمُوتَ أَوْ أَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَحْشُرُ اللَّهُ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - أَوْ قَالَ: الْعِبَادَ - عُرَاةً، غُرْلًا، بُهْمًا" قَالَ: قُلْنَا: وَمَا بُهْمًا؟ قَالَ:" لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ. ثُمَّ يُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الدَّيَّانُ، أَنَا الْمَالِكُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلَهُ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَقٌّ حَتَّى أَقْضِيَهُ مِنْهُ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ عِنْدَهُ حَقٌّ حَتَّى أَقْضِيَهُ مِنْهُ، حَتَّى اللَّطْمَةُ". قَالَ: قُلْنَا: كَيْفَ هَذَا وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً غُرْلًا بُهْمًا؟ قَالَ:" الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ایک صاحب کے بارے میں، مجھے یہ اطلاع ملی کہ انہوں نے ایک حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ہے، میں نے ایک اونٹ خریدا، اُس پر پالان باندھا اور پھر ایک ماہ تک سفر کر کے شام آیا، وہ صاحب سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے، میں نے دربان سے کہا: اُن سے کہو! جابر دروازے پر موجود ہے، دربان نے دریافت کیا: جو عبداللہ کے صاحبزادے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو عبداللہ بن انیسں اپنے کپڑے کو پاؤں تلے دیتے ہوئے (یعنی تیزی سے) باہر آئے اور مجھ سے گلے ملے، میں نے کہا: ایک حدیث کے بارے میں، مجھے آپ کے حوالے سے یہ پتہ چلا ہے کہ آپ نے وہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، وہ قصاص (یعنی قیامت کے دن بدلہ دلوائے جانے) کے بارے میں ہے، تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ میرے اُس حدیث کو سننے سے پہلے کہیں آپ کا، یا میرا انتقال نہ ہو جائے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ لوگوں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) بندوں کو برہنہ جسم، ختنہ کے بغیر حالت میں ”بہم“ حالت میں اٹھائے گا (راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: لفظ ”بہم“ کا مطلب کیا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہو گا) پھر اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کے ساتھ ایسی آواز میں خطاب کرے گا، جسے دور کا شخص بھی اُسی طرح سن لے گا، جس طرح پاس والا سن لے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں دیان (فیصلہ کرنے والا) ہوں، میں مالک ہوں، اہل جہنم میں سے کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہو، جبکہ اس نے کسی جنتی کا حق دینا ہو، جب تک میں اُسے بدلہ نہیں دلوا دیتا، اور اہل جنت میں سے، کسی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ جنت میں داخل ہو، جبکہ اُس نے کسی جہنمی کا حق دینا ہو، جب تک میں اُس کا فیصلہ نہیں کر دیتا، خواہ وہ تھپڑ مارنے کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی (قصاص یا بدلہ دیے جانے) کا یہ معاملہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ ہم (جب میدان محشر میں) آئیں گے، تو برہنہ جسم ہوں گے، ختنے کے بغیر ہوں گے، اور کوئی چیز بھی پاس نہیں ہو گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن، بدلے کے طور پر) نیکیوں اور برائیوں (کا لین دین ہو گا)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں عبداللہ بن محمد نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 561]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 495/3 أورده المؤلف فى زوائد المسند 209، أخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 2308»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ ضعف عبد اللہ بن محمد۔


Majma al-Zawa'id Hadith 561 in Urdu