الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
حدیث نمبر: 5624
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الزَّمَانَ قَدِ اسْتَدَارَ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَقَالَ: (إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ) ثَلَاثَةٌ مُتَوَالِيَاتٌ وَرَجَبُ مُضَرَ الَّذِي بَيْنَ جُمَادَى وَشَعْبَانَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک زمانہ اسی طرز پر چل رہا ہے جب اس دن تھا جب اللہ تعالی نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا اس نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالی کے نزدیک مہینوں کی گنتی بارہ مہینے ہے، جو اللہ کی کتاب میں طے شدہ ہے جن میں سے چار حرمت والے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یا راوی نے کہا:) تین مہینے مسلسل ہیں اور ایک رجب مضر ہے، جو جمادی الثانی اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5624]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اشعث بن سوار ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5624]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1142)، أخرجه مسند البزار برقم: 286»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5624 in Urdu