🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. بَابُ الْخُطَبِ فِي الْحَجِّ .
حج کے موقع پر خطبہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5627
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَيَّامَ الْأَضْحَى لِلنَّاسِ:" أَلَيْسَ هَذَا الْيَوْمَ الْحَرَامَ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَإِنَّ حُرْمَةَ مَا بَيْنَكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُسْلِمُ؟ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُؤْمِنُ؟ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُهَاجِرُ؟ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ، وَالْمُؤْمِنُ حَرَامٌ عَلَى الْمُؤْمِنِ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ ; لَحْمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَأْكُلَهُ بِالْغِيبَةِ يَغْتَابُهُ، وَعِرْضُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَخْرِقَهُ، وَوَجْهُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَلْطُمَهُ، وَدَمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَسْفِكَهُ، وَمَالُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَظْلِمَهُ، وَأَذَاهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعًا".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر قربانی کے دنوں میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: کیا یہ حرمت والا دن نہیں ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری آپس کی حرمت قیامت کے دن تک اسی طرح رہے گی جس طرح یہ دن قابل احترام ہے میں تمہیں بتاتا ہوں مسلمان کون ہے وہ شخص کہ (دوسرے) مسلمان اس کی زبان اور ہاتھ سے سلامت رہیں اور میں تمہیں بتاتا ہوں مومن کون ہے یہ وہ شخص ہے کہ لوگ اپنے اموال اور اپنی جانوں کے حوالے سے اس سے محفوظ رہیں اور میں تمہیں بتاتا ہوں مہاجر کون ہے یہ وہ شخص ہے، جو برائیوں سے لاتعلق رہے اور مومن دوسرے مومن کے لئے اسی طرح قابل احترام ہے جس طرح اس دن کی حرمت ہے اس کا گوشت (یعنی عزت) اس کے لئے قابل احترام ہے کہ دو اس کی غیبت کر کے اس کی غیر موجودگی میں وہ گوشت کھا لے اور اس کی عزت اس کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس کو خراب کر دے اور اس کا چہرہ اس کے لئے قابل احترام ہے کہ اس پر تھپڑ مارے اور اس کا خون قابل احترام ہے کہ وہ اسے بہائے اور اس کا مال اس کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے اور اس کو اذیت دینا اس کے لئے حرام ہے کہ وہ اسے پرے کر دے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3444)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5627 in Urdu