🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لئے سفر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُنِيبٍ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: بَلَغَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] - أَنَّهُ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ سَتَرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فِي الدُّنْيَا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، وَرَحَلَ إِلَيْهِ وَهُوَ بِمِصْرَ فَسَأَلَهُ عَنِ الْحَدِيثِ، قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَتَرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ فِي الدُّنْيَا سَتَرَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ: فَقَالَ: وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَمُنِيبٌ هَذَا إِنْ كَانَ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَإِنِّي لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
عبدالملک بن عمیر نے، منیب کے حوالے سے، اُن کے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے: صحابہ کرام میں سے ایک صاحب کو ایک اور صحابی کے بارے میں، یہ بات پتہ چلی کہ وہ دوسرے صحابی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی کرے گا“۔ تو وہ صحابی، اُس دوسرے صحابی کی طرف سفر کر کے گئے، جو مصر میں رہتے تھے، انہوں نے اُس صحابی سے اُس حدیث کے بارے میں دریافت کیا؟ تو اُس دوسرے صحابی نے بتایا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کرے گا“۔ تو اس صحابی نے (یعنی جو سفر کر کے مدینہ منورہ سے مصر گئے تھے، اُنہوں نے) یہ بتایا: یہ بات میں نے بھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، منیب نامی اس راوی سے مراد، اگر منیب بن عبداللہ ہے، تو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور مراد ہے، تو پھر میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 210، أخرجه مسند أحمد برقم: 7882»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 563 in Urdu