الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابُ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ .
علم کے حصول کے لئے سفر کرنا
حدیث نمبر: 565
عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ قَالَ: سَمِعْتُ مَسْلَمَةَ بْنَ مَخْلَدٍ يَقُولُ: بَيْنَا أَنَا عَلَى مِصْرَ إِذْ أَتَى الْبَوَّابُ، فَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا عَلَى الْبَابِ عَلَى بَعِيرٍ يَسْتَأْذِنُ، فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ. قَالَ: فَأَشْرَفْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ: أَنْزِلُ إِلَيْكَ أَوْ تَصْعَدُ؟ فَقَالَ: لَا تَنْزِلُ وَلَا أَصْعَدُ، حَدِيثٌ بَلَغَنِي أَنَّكَ تَرْوِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَتْرِ الْمُؤْمِنِ، جِئْتُ أَسْمَعُهُ. قُلْتُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَتَرَ عَلَى مُؤْمِنٍ عَوْرَةً فَكَأَنَّمَا أَحْيَا مَوْءُودَةً" فَضَرَبَ بِعِيرَهُ رَاجِعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خِرَاشٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خِرَاشٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ.
رجاء بن حیوہ بیان کرتے ہیں: میں نے، سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”جب میں مصر کا گورنر تھا، تو دربان میرے پاس آیا اور بولا: دروازے پر ایک دیہاتی اپنے اونٹ پر موجود ہے اور اندر آنے کی اجازت مانگ رہا ہے، میں نے دریافت کیا تم کون ہو؟ تو اُس نے بتایا: جابر بن عبداللہ انصاری، سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اوپر سے جھانک کر انہیں دیکھا اور دریافت کیا: میں نیچے آ جاؤں؟ یا آپ اوپر آ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: نہ تم نیچے آؤ نہ میں اوپر آؤں گا، ایک حدیث کے بارے میں مجھے یہ اطلاع ملی ہے، کہ تم اُسے اللہ کے رسول کے حوالے سے روایت کرتے ہو، اور وہ حدیث مؤمن کی پردہ پوشی کے بارے میں ہے، میں اُس کو سننے کے لیے آیا ہوں (سیدنا مسلمہ بن مخلد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:) میں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص کسی مؤمن کے پوشیدہ معاملے کی پردہ پوشی کرتا ہے، تو وہ گویا ایسی بچی کو زندگی دیتا ہے، جسے زندہ دفن کیا جانا تھا“۔ تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے اپنے اونٹ کو مارا، اور واپس روانہ ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسنان قسملی ہے، جسے ابن حبان نے اور ایک روایت کے مطابق ابن خراش نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد، امام بخاری رحمہ اللہ اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 565]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8103، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8081»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 565 in Urdu