🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. بَابٌ فِي الْمَرْأَةِ تَحِيضُ قَبْلَ الْوَدَاعِ .
عورت کو طواف وداع سے پہلے حیض آ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5680
وَعَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ قَالَتَا: حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ قَبْلَ النَّفْرِ فَدَخَلَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ:" أَحَابِسَتَنَا أَنْتِ؟ هَلْ كُنْتِ أَفَضْتِ يَوْمَ النَّحْرِ؟"، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ:" فَانْفِرِي".
قُلْتُ: حَدِيثُ عَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: صفیہ بنت حیی کو روانگی سے پہلے حیض آ گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو وہ رو رہی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم ہمیں رکنے پر مجبور کرو گی؟ کیا تم نے قربانی کے دن طواف افاضہ نہیں کر لیا تھا؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم روانہ ہو جاؤ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5680]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (267/23)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1682، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1211، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3072، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24004، 24991، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1917، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7748»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 5680 in Urdu