الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
131. بَابٌ فِي حُرْمَتِهَا .
اس کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 5736
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مَا أَطْيَبَكِ، وَأَطْيَبَ رِيحَكِ، وَأَعْظَمَ حُرْمَتَكِ، وَالْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَةً مِنْكِ، إِنَّ اللَّهَ جَعَلَكِ حَرَامًا، وَحَرَّمَ مِنَ الْمُؤْمِنِ مَالَهُ، وَدَمَهُ، وَعِرْضَهُ، وَأَنْ نَظُنَّ بِهِ ظَنًّا سَيِّئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو کتنا پاکیزہ ہے تیری خوشبو کتنی پاکیزہ ہے تیری حرمت کتنی عظیم ہے لیکن مومن کی حرمت تجھ سے زیادہ ہے بے شک اللہ تعالی نے تجھے حرمت والا بنایا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مومن کے مال، اس کے خون اور اس کی عزت کو حرمت والا بنایا ہے اور اس بات کو بھی کہ ہم اس کے بارے میں برا گمان رکھیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اسے ثقہ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5736]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے اور وہ ضعیف ہے ویسے اسے ثقہ قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5736]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10966)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10966»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5736 in Urdu