🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
133. بَابٌ فِيمَا يَنْزِلُ عَلَى الْكَعْبَةِ ، وَالْمَسْجِدِ مِنَ الرَّحْمَةِ .
خانہ کعبہ اور مسجد پر کتنی رحمت نازل ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5739
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُنَزِّلُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ عِشْرِينَ وَمِائَةَ رَحْمَةً يَنْزِلُ عَلَى هَذَا الْبَيْتِ سِتُّونَ لِلطَّائِفِينَ، وَأَرْبَعُونَ لِلْمُصَلِّينَ، وَعِشْرُونَ لِلنَّاظِرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَنْزِلُ عَلَى هَذَا الْمَسْجِدِ - مَسْجِدِ مَكَّةَ".
وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَأَرْبَعُونَ لِلْعَاكِفِينَ" بَدَلَ:" الْمُصَلِّينَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ہر رات اور دن میں ایک سو بیس رحمتیں نازل کرتا ہے وہ اس گھر پر رحمت نازل کرتا ہے جن میں سے ساٹھ طواف کرنے والوں کے لئے ہوتی ہیں چالیس نماز پڑھنے والوں کے لئے ہوتی ہے اور بیس دیدار کرنے والوں کے لئے ہوتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اس مسجد یعنی مسجد مکہ پر نازل ہوتی ہیں“۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن سفر ہے اور وہ متروک ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”چالیس رحمتیں اعتکاف کرنے والوں کے لئے ہوتی ہیں“۔ اس میں نماز پڑھنے والوں کا ذکر نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5739]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11248)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11248، 11475، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6310»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5739 in Urdu