🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
134. بَابُ دُخُولِ الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ میں داخل ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5743
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّ أَهْلِكَ قَدْ دَخَلَ الْبَيْتَ غَيْرِي؟ فَقَالَ:" أَرْسِلِي إِلَى شَيْبَةَ فَيَفْتَحَ لَكِ الْبَابَ"، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ فَقَالَ شَيْبَةُ: مَا اسْتَطَعْنَا فَتْحَهُ فِي جَاهِلِيَّةٍ، وَلَا إِسْلَامٍ بِلَيْلٍ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَلِّ فِي الْحُجْرَةِ، فَإِنَّ قَوْمَكِ اسْتَقْصَرُوا عَلَى بِنَاءِ الْبَيْتِ حِينَ بَنَوْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ أَبْسَطَ مِنْهُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے تمام اہل خانہ بیت اللہ میں داخل ہو گئے ہیں صرف میں داخل نہیں ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم شیبہ کو پیغام بھیجو وہ تمہارے لئے دروازہ کھول دے گا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں پیغام بھیجا تو سیدنا شیبہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا ہم زمانہ جاہلیت میں اور نہ ہی اسلام میں رات کے وقت اسے کھولنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم حطیم میں نماز ادا کر لو کیونکہ تمہاری قوم نے جب اس کو تعیر کیا تھا تو خانہ کعبہ کی تعمیر میں کمی کر دی تھی (اور حطیم، خانہ کعبہ کا حصہ ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں زیادہ وضاحت کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5743]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (67/6)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5743 in Urdu