الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ : أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالُوا : هَاهُنَا ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ : كَمْ صَلَّى ؟ .
خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 5756
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْكَعْبَةَ، وَمَعَهُ بِلَالٌ، وَأُسَامَةُ، وَعُثْمَانُ، وَقَدْ أُجَافَ عَلَيْهِمُ الْبَابُ فَجِئْتُ فَقَعَدْتُ بِالْأَرْضِ فَمَكَثُوا فِيهِ مَلِيًّا فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقَيْتُ الدَّرَجَ فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ فَقُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: هَاهُنَا، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَ: كَمْ صَلَّى؟.
قُلْتُ: حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ بِلَالٍ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ میں داخل ہوئے آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے دروازہ بند کر دیا گیا میں آیا اور زمین پر بیٹھ گیا یہ حضرات کچھ دیر اندر ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے آئے میں سیڑھی پر چڑھا اور بیت اللہ میں داخل ہوا میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی؟ تو ان حضرات نے بتایا: یہاں۔ راوی کہتے ہیں: میں یہ دریافت کرنا بھول گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی نماز ادا کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5756]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1043)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 456، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1329، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2905، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4450، وأخرجه موطأ مالك برقم: 910، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1866، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1043، 1056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5756 in Urdu