الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابٌ فِي حُرْمَتِهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 5797
وَعَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْتُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ قُلْتُ: أَسَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي الْمَدِينَةِ شَيْئًا؟ قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهَا حَرَامٌ آمِنٌ، إِنَّهَا حَرَامٌ آمِنٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ منورہ کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”یہ حرم ہے اور امن والی جگہ ہے یہ حرم ہے اور امن والی جگہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5797]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5610 و 5611 ,5612)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5797 in Urdu