الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
159. بَابُ حُرْمَةِ صَيْدِهَا .
یہاں شکار کا حرام ہونا
حدیث نمبر: 5807
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: مَا بَيْنَ كُدَاءَ وَأُحُدٍ حَرَامٌ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا كُنْتُ لِأَقْطَعَ بِهِ شَجَرَةً، وَلَا أَقْتُلَ بِهِ طَائِرًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا بَيْنَ عَيْرٍ وَأُحُدٍ حَرَامٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: مَا بَيْنَ عَيْرٍ وَأُحُدٍ حَرَامٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کداء اور احد کے درمیان کی جگہ حرم ہے، جسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرم قرار دیا ہے میں یہاں کے درخت کو نہیں کاٹوں گا میں یہاں کے کسی پرندے کو نہیں ماروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”عیر (پہاڑ) اور آحد (پہاڑ) کے درمیان کی جگہ حرم ہے“ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5807]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (450/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23268، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 433»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5807 in Urdu