🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ أُضْحِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی قربانی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5973
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، فَقَالَ عِنْدَ ذَبْحِ الْأَوَّلِ:" عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ". وَقَالَ عِنْدَ ذَبْحِ الثَّانِي:" عَنْ مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي مِنْ أُمَّتِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ جَدِّهِ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سفید دنبے قربان کیے، پہلے کو ذبح کرتے ہوئے آپ نے یہ فرمایا: یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے اور دوسرے کو ذبح کرتے وقت یہ فرمایا: یہ اس شخص کی طرف سے ہے کہ میری امت کا جو فرد مجھ پر ایمان لائے اور میری تصدیق کرے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ کی اپنے دادا سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے حالانکہ انہوں نے ان کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5973]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1417) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4736)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4736، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4754/1»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 5973 in Urdu