الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ بَعْدَ ثَلَاثٍ .
تین دن کے بعد (قربانی کا گوشت) کھانے کا جائز ہونا
حدیث نمبر: 5993
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، وَعَنِ الْأَوْعِيةِ، وَأَنْ تُحْبَسَ لُحُومُ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ، ثُمَّ قَالَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِيهَا وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ كُلِّ مَا أَسْكَرَ. وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ أَنْ تَحْبِسُوهَا بَعْدَ ثَلَاثٍ فَاحْتَبِسُوا مَا بَدَا لَكُمْ".
قُلْتُ: لِعَلِيٍّ فِي الصَّحِيحِ: إِنَّهُ نَهَى عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ - فَقَطْ - مِنْ غَيْرِ إِذْنٍ فِيهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ النَّابِغَةُ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اور مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا اور تین دن کے بعد قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: پہلے میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اب تم ان کی زیارت کرو کیونکہ یہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں اور میں نے تمہیں برتنوں سے منع کیا تھا اب تم پی لو اور میں تمہیں ہر اس چیز سے منع کرتا ہوں جو نشہ کر دے اور میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنے سے منع کیا تھا اب جتنا تمہیں مناسب لگے تم سنبھال کے رکھو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں صرف یہ روایت مذکور ہے کہ آپ نے قربانی کے گوشت سے منع کیا تھا اس میں اجازت دینے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نابغہ ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس کی توثیق نہیں کی ہے اور اس پر جرح بھی نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5993]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (278) اخرجه احمد فى المسند (1235)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 3640، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4425، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1240، 1279»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5993 in Urdu