الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَبْرِ الدَّوَابِّ ، وَالتَّمْثِيلِ بِهَا .
جانوروں کو باندھ کر مارنے، یا ان کا مثلہ کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 6026
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُرَاهُ ابْنَ عُمَرَ - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَثَّلَ بِذِي رُوحٍ، ثُمَّ لَمْ يَتُبْ مَثَّلَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوصالح حنفی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کے حوالے سے، میرا خیال ہے وہ صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، ان کا یہ بیان نقل کیا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو شخص کسی ذی روح چیز کا مثلہ کرتا ہے اور پھر اس عملسے توبہ نہیں کرتا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کا مثلہ کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6026]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6026]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5661)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5628»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6026 in Urdu