🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا .
جانور کو ذبح کرنے کے حوالے سے اس پر رحم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6029
عَنْ قُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ، وَأَنَا أَرْحَمُهَا. أَوْ قَالَ: إِنِّي لَأَرْحَمُ الشَّاةَ أَنْ أَذْبَحَهَا. فَقَالَ:" وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ، وَالشَّاةُ إِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ كُلُّهُمْ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ قَالُوا: قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأَذْبَحُ الشَّاةَ فَأَرْحَمُهَا. وَلَهُ أَلْفَاظٌ كَثِيرَةٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قرہ بن ایاس بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں لیکن مجھے اس پر رحم آتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بکری کو ذبح کرنے کے حوالے سے مجھے بکری پر رحم آتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا اگر تم بکری پر رحم کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور ان حضرات نے کسی شک کے بغیر
یہ روایت نقل کی ہے ان حضرات کا یہ کہنا ہے کہ ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بکری ذبح کرنے لگتا ہوں تو مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کے مختلف الفاظ ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (301) اخرجه البزار فى المسند (221) و (1222) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (23/19) اخرجه احمد فى المسند (436/3 ,34/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15165، وأخرجه مسند البزار برقم: 3319، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3094، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 275»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6029 in Urdu