الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ رَحْمَةِ الْبَهَائِمِ لِذَبْحِهَا .
جانور کو ذبح کرنے کے حوالے سے اس پر رحم کرنا
حدیث نمبر: 6032
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَآخُذُ الْعِيرَ لِأَذْبَحَهَا فَأَرْحَمُهَا. قَالَ:" وَإِنْ رَحِمْتَهَا رَحِمَكَ اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُكْتَبُ حَدِيثُهُ، وَلَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بعض اوقات میں کسی اونٹ کو ذبح کرنے کے لئے پکڑتا ہوں اور پھر مجھے اس پر رحم آ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس پر رحم کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا لیکن اس سے استدلال نہیں کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6032]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6032 in Urdu