🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ ذَكَاةِ الْمُتَرَدِّي وَنَحْوِهِ .
(بلندی سے) گرے ہوئے یا اس کی مانند جانور کو ذبح کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6044
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: اتَّبَعْنَا بَقَرَةً فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِنَسْرَكَ عَلَيْهَا فَانْفَلَتَتْ مِنَّا فَامْتَنَعَتْ عَلَيْنَا فَعَرَضَ لَهَا مَوْلًى لَنَا - يُقَالُ لَهُ: ذَكْوَانُ - بِسَيْفٍ فِي يَدِهِ وَهِيَ تَجُولُ بِالضِّمَادِ فَضَبَا إِلَى تَلٍّ فَلَمَّا مَرَّتْ بِهِ ضَرَبَهَا بِالسَّيْفِ فِي أَصْلِ عُنُقِهَا أَوْ عَلَى عَاتِقِهَا فَخَرَقَهَا بِالسَّيْفِ وَوَقَعَتْ فَلَمْ يُدْرِكْ ذَكَاتَهَا، فَخَرَجْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ الْجِذْعِ، فَلَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَا لَهُ شَأْنَهَا، فَقَالَ:" كُلُوا ؛ إِذَا فَاتَكُمْ مِنْ هَذِهِ الْبَهَائِمِ شَيْءٌ فَاحْبِسُوهُ بِمَا تَحْبِسُونَ بِهِ الْوَحْشَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَرَامُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ایک گائے کے پیچھے جا رہے تھے تاکہ اس کو پکڑ لیں لیکن وہ ہم سے چھوٹ جاتی تھی وہ ہمارے ق ابومیں نہیں آ رہی تھی ہمارا ایک غلام جس کا نام ذکوان تھا وہ اس کے سامنے آیا اس کے ہاتھ میں تلوار تھی، وہ گائے گھومتی ہوئی ایک ٹیلے کی طرف چلی گئی، جب وہ اس شخص کے پاس سے گزری تو اس نے اس گائے کی گردن پر تلوار ماری (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کندھے پر تلوار ماری تو تلوار نے اسے چیر دیا وہ گائے گر گئی اسے ذبح کرنے کا موقع نہیں ملا میں اور عبداللہ بن ثابت بن جذع نکلے ہماری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی ہم نے اس گائے کا معاملہ آپ کے سامنے ذکر کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اسے کھا لو جب اس طرح کا کوئی جانور تمہارے ق ابوسے نکل جائے تو تم اسے یوں پکڑو جس طرح وحشی جانوروں کو پکڑتے ہو (یا رکنے پر مجبور کرتے ہو)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرام بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6044]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1860)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4681/2»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 6044 in Urdu