🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6063
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهُ رَجُلٌ: كَيْفَ يَرَى فِي الضَّبِّ؟ قَالَ:" أُمَّةٌ مُسِخَتْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ".
قَالَ: وَدَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ فَرَأَى حَجَّامًا يَحْجُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَرْنٍ فَقَالَ: تُمَكِّنُ هَذَا؟ مِنْ لَحْمِكَ؟ فَقَالَ:" هَذَا الْحَجْمُ خَيْرَ مَا تَدَاوَيْتُمْ بِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ گوہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ایک امت مسخ ہو گئی تھی باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: عیینہ بن بدر اندر آیا اس نے ایک پچھنے والے کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگ کے ذریعے پچھنے لگا رہا تھا اس نے دریافت کیا: کیا آپ اسے اپنے گوشت کے ساتھ ایسا کرنے دے رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پچھنے لگوانا ان سب میں بہتر ہے، جن طریقوں سے تم علاج کرتے ہو۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6063]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1216)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 6063 in Urdu