الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6072
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ يَسْأَلُهُ عَنِ ابْنِهِ الْقَاسِمِ فَقَالَ: غَدَا إِلَى الْكِنَاسَةِ يَطْلُبُ الضِّبَابَ فَقَالَ: أَتَأْكُلُهُ؟ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: وَمَنْ حَرَّمَهُ؟ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: إِنَّ مُحَرِّمَ الْحَلَالَ كَمُسْتَحِلِّ الْحَرَامِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں عبدالرحمن بن عبداللہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک شخص ان کے پاس آیا اور ان سے ان کے صاحبزادے قاسم کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا وہ کل کناسہ گیا تھا تاکہ گوہ لے کے آئے اس شخص نے کہا: کیا آپ اسے کھا لیتے ہیں؟ تو عبدالرحمن نے کہا: اسے حرام کس نے قرار دیا ہے؟ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: حلال چیز کو حرام قرار دینے والا حرام چیز کو حلال قرار دینے والے کی مانند ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6072]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8853)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6072 in Urdu