🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي كُلِّ ذِي نَابٍ ، أَوْ ظُفُرٍ ، وَمَا نُهِيَ عَنْهُ .
ہر نوکیلے دانتوں والے اور پنجوں والے جانور کا بیان اور اس سے جو منع کیا گیا ہے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6078
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، أَلَا وَإِنَّ الْحُمُرَ الْأَهْلِيَّةَ حَرَامٌ، وَكُلَّ ذِي نَابٍ - أَوْ قَالَ: - ذِي ظُفُرٍ".
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَكُلُّ سَبُعٍ ذِي ظُفُرٍ، أَوْ نَابٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ - تَقَدَّمَ فِي الْجَنَائِزِ -، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے آپ نے منادی کو یہ حکم دیا تو اس نے یہ اعلان کیا: جنت کسی نافرمان کے لئے حلال نہیں ہے۔ خبردار! پالتو گدھے حرام ہیں اور ہر نوکیلے دانتوں والا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نوکیلے پنجوں والا جانور حرام ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہر وہ درندہ جو ناخنوں والا ہو یا دانتوں والا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک طویل حدیث میں ذکر کی ہے، جو جنائز سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7792 و 7793)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7793»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6078 in Urdu