الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ الِاحْتِرَازِ فِي رِوَايَةِ الْحَدِيثِ .
حدیث روایت کرنے سے احتراز کرنا
حدیث نمبر: 608
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ: أَيْ مُطَرِّفٌ، وَاللَّهِ إِنْ كُنْتُ لَأَرَى أَنِّي لَوْ شِئْتُ حَدَّثْتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ لَا أُعِيدُ حَدِيثًا، ثُمَّ لَقَدْ زَادَنِي بُطْأً عَنْ ذَلِكَ وَكَرَاهِيَةً لَهُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ بَعْضِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَهِدْتُ كَمَا شَهِدُوا، وَسَمِعْتُ كَمَا سَمِعُوا، يُحَدِّثُونَ أَحَادِيثَ شُبِّهَ لَهُمْ، فَكَانَ أَحْيَانًا يَقُولُ: لَوْ حَدَّثْتُكُمْ أَنِّي سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ كَذَا وَكَذَا رَأَيْتُ أَنِّي قَدْ صَدَقْتُ، وَأَحْيَانًا يَعْزِمُ يَقُولُ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ كَذَا وَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْغَنَوِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُمَرَ فِي بَابِ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْغَنَوِيُّ، لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ عُمَرَ فِي بَابِ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
مطرف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے مطرف! اللہ کی قسم! میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر میں چاہوں تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مسلسل دو دن تک احادیث بیان کر سکتا ہوں، جن میں سے کوئی بھی بات میں نہیں دہراؤں گا، لیکن پھر میں ایسا اس لئے نہیں کرتا اور اس بات کو ناپسند کرتا ہوں (کہ میں احادیث روایت کروں) کیونکہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ حضرات (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب جس طرح وہ موجود تھے اس طرح میں بھی موجود تھا، جس طرح انہوں نے سماع کیا، اسی طرح میں نے بھی سماع کیا، لیکن وہ کچھ ایسی احادیث روایت کرتے ہیں ؛ جو ان کے لیے مشتبہ ہو گئیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا عمران رضی اللہ عنہ بعض اوقات یہ فرمایا کرتے تھے: اگر میں تمہارے سامنے یہ بات بیان کروں کہ میں نے اللہ کے نبی کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: تو میں یہ سجھتا ہوں کہ میں نے سچ بیان کیا ہو گا، اور بعض اوقات سیدنا عمران رضی اللہ عنہ جزم کے ساتھ فرماتے تھے: میں نے اللہ کے نبی کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون غنوی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس باب میں آئے گی، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنے سے متعلق روایات آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 608]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 433/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 608 in Urdu