🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6094
عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، اقْتُلْ كُلَّ كَلْبٍ". قَالَ: فَوَجَدْتُ نِسْوَةً مِنَ الْأَنْصَارِ بِالصُّورَيْنِ مِنَ الْبَقِيعِ لَهُنَّ كَلْبٌ، فَقُلْنَ: يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعَزَّ رِحَالَنَا، وَإِنَّ هَذَا الْكَلْبَ يَمْنَعُنَا نَفِدُ إِلَيْهِ وَاللَّهِ مَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ أَنْ يَأْتِيَنَا حَتَّى تَقُومَ امْرَأَةٌ مِنَّا فَتَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، فَاذْكُرْهُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ أَبُو رَافِعٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، اقْتُلْهُ، فَإِنَّمَا يَمْنَعُهُنَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابورافع! تم ہر کتے کو مار دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے انصار کی کچھ خواتین کو بقیع کے پاس پایا، ان کا ایک کتا تھا ان خواتین نے کہا: اے ابورافع! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (ہمارے گھروں کو) بے نیاز فرما دیا ہے (یا سامان کی کفایت کی ہے) اور یہ کتا ہمارے لیے رکاوٹ بنتا ہے، اللہ کی قسم! کوئی بھی شخص ہمارے پاس نہیں آ سکتا اس کے آنے سے پہلے ہم میں سے کوئی ایک عورت اٹھ کر چلی جاتی ہے اور اس کتے کے اور آنے والے کے درمیان حائل ہو جاتی ہے تم اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کرو۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابورافع! تم اسے قتل کر دو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان (خواتین) کی حفاظت کرے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6094]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1227) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (927) اخرجه احمد فى المسند (9/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23353»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6094 in Urdu