🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6096
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ يَسْتَأْذِنُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لَهُ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِدَاءَهُ، فَقَامَ إِلَيْهِ، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الْبَابِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ أَذِنَّا لَكَ". قَالَ:" أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنَّا لَا نَدْخُلُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ، وَلَا صُورَةٌ". فَوَجَدُوا جِرْوًا فِي بَعْضِ بُيُوتِهِمْ. قَالَ أَبُو رَافِعٍ: فَأَمَرَنِي حِينَ أَصْبَحْتُ، فَلَمْ أَدَعْ كَلْبًا إِلَّا قَتَلْتُهُ، فَإِذَا أَنَا بِامْرَأَةٍ قَاصِيَةٍ لَهَا كَلْبٌ يَنْبَحُ عَلَيْهَا، فَرَحِمْتُهَا، وَتَرَكْتُهُ، وَجِئْتُ، فَأَمَرَنِي، فَرَجَعْتُ إِلَى الْكَلْبِ، فَقَتَلْتُهُ، فَقَالَ النَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ الَّتِي أَمَرْتَ بِقَتْلِهَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَسْأَلُونَكَ مَاذَا أُحِلَّ لَهُمْ قُلْ أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبَاتُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اندر آنے کے لئے اجازت مانگی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی انہیں اندر آنے میں تاخیر ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چادر لی اور اٹھ کر ان کی طرف چلے گئے وہ دروازے پر کھڑے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم نے تمہیں اجازت دے دی تھی۔ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! لیکن ہم کسی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے ہیں جس میں کتا یا تصویر موجود ہو (راوی بیان کرتے ہیں:) تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں ایک کتے کے پلے کو پایا۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ مجھے جو بھی کتا ملے میں اسے قتل کر دوں ایک عورت جو آبادی سے ہٹ کے رہتی تھی اس کا ایک کتا تھا جو اس کی حفاظت کے لئے بھونکا کرتا تھا مجھے اس عورت پر رحم آیا میں نے اس کتے کو چھوڑ دیا میں آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا میں کتے کی طرف واپس گیا اور میں نے اسے مار دیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے جس مخصوص قسم کے جانور کو مارنے کا حکم دیا ہے اس میں سے ہمارے لئے کون سا حلال ہے؟ تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیز حلال قرار دی گئی ہے؟ تم یہ فرما دو! تمہارے لئے پاکیزہ چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6096]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (972 مطولا و 971 مختصرا) ورواه الحاكم فى المستدرك (311/2)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 972، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4658/4، 5410/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6096 in Urdu