الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي ذَمِّ الْكَذِبِ .
جھوٹ کی مذمت کا بیان
حدیث نمبر: 610
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا كَانَ مِنْ خُلُقٍ أَبْغَضَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْكَذِبِ، وَمَا اطَّلَعَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ ذَلِكَ بِشَيْءٍ فَيَخْرُجُ مِنْ قَلْبِهِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ أَحْدَثَ تَوْبَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ.
وَفِي رِوَايَةٍ: لَمْ يَكُنْ مِنْ خُلُقٍ أَبْغَضَ إِلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ أَيْضًا، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: کوئی بھی عادت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک جھوٹ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھی۔ جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی شخص کے حوالے سے جھوٹ پر مطلع ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص سے ناراض رہتے، جب تک آپ کو یہ علم نہیں ہو جاتا کہ اب اس نے توبہ کر لی ہے (اور وہ آئندہ ایسا نہیں کرے گا)۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے نزدیک کوئی بھی عادت (جھوٹ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھی)۔“
یہ روایت بھی امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 610]
یہ روایت بھی امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 610]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 152/6 اورده المؤلف فى كشف الاستار 193 وفي زوائد المسند 225»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 610 in Urdu