الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِلَابِ .
کتوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6101
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اقْتُلُوا الْكِلَابَ". فَقَالَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا تَنْفَعُنَا إِنَّهَا تَكُونُ فِي غَنَمِنَا، وَزَرْعِنَا؟ قَالَ:" فَاقْتُلُوا مِنْهَا الْبَهِيمَ".
وَالْبَهِيمُ الَّذِي تَقُولُ النَّاسُ: إِنَّهُ الْجِنُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
وَالْبَهِيمُ الَّذِي تَقُولُ النَّاسُ: إِنَّهُ الْجِنُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا سَعِيدَ بْنَ بَحْرٍ شَيْخَ الْبَزَّارِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: تم لوگ کتوں کو مار دو اہل مدینہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ہمیں نفع دیتے ہیں یہ ہماری بھیڑ بکریوں میں اور ہمارے کھیتوں میں (حفاظت کا کام کرتے ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان میں سے اس کو مار دو جو بہیم (جس کا رنگ مکمل کالا ہو)۔ بہیم کے بارے میں لوگ یہ کہتے ہیں: وہ جن ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف سعید بن بحر کا معاملہ مختلف ہے، جو امام بزار کا استاد ہے میں نے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6101]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1228)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9390»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6101 in Urdu