الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ فِيمَنْ أَتَى طَعَامًا مِنْ غَيْرِ دَعْوَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو دعوت کے بغیر کھانے میں آ جائے
حدیث نمبر: 6173
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ يَرْفَعُهُ قَالَ:" مَنْ جَاءَ إِلَى طَعَامٍ لَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ دَخَلَ سَارِقًا، وَأَكَلَ حَرَامًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَأَكَلَ حَرَامًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَأَكَلَ حَرَامًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ طَارِقٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص کسی ایسے کھانے کی طرف آتا ہے، جس کی اسے دعوت نہ دی گئی ہو، تو وہ چور ہونے کے طور پر اندر آتا ہے اور حرام کھاتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اور وہ حرام کھاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابان بن طارق ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6173]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1245)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5889»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6173 in Urdu