الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6183
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي ضَمْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْعَقِيقَةِ؟ قَالَ:" لَا أُحِبُّ الْعُقُوقَ". كَأَنَّهُ كَرِهَ الِاسْمَ، وَقَالَ:" مَنْ وُلِدَ لَهُ فَأَحَبَّ أَنْ يَنْسُكَ عَنْ وَلَدِهِ فَلْيَفْعَلْ".
بنوضمرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں عقوق (نافرمانی) کو پسند نہیں کرتا ہوں۔ (راوی کہتے ہیں:) گویا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لفظ کو ناپسند کیا آپ نے ارشاد فرمایا: جس کا بچہ پیدا ہو اگر وہ اپنے بچے کی طرف سے قربانی کرنے کو پسند کرے تو وہ کر لے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6183]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (369/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22624»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6183 in Urdu