الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ أَيَّامِ الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ کے ایام
حدیث نمبر: 6190
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْيَهُودَ تَعِقُّ عَنِ الْغُلَامِ كَبْشًا، وَلَا تَعِقُّ عَنِ الْجَارِيَةِ أَوْ تَذْبَحُ - الشَّكُّ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِيهِ - فَعِقُّوا أَوِ اذْبَحُوا عَنِ الْغُلَامِ كَبْشَيْنِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ كَبْشًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي حَفْصٍ الشَّاعِرِ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي حَفْصٍ الشَّاعِرِ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہودی، لڑکے کے عقیقے میں ایک دنبہ قربان کرتے ہیں اور لڑکی کے عقیقے میں کچھ بھی قربان نہیں کرتے ہیں۔ (یہاں ایک لفظ کے بارے راوی کو ہے یا یہ شک راوی کو ہے یا اس کے والد کو ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تم تو لوگ لڑکے کی طرف سے دو دنبے ذبح کرو اور لڑکی کی طرف سے ایک دنبہ ذبح کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے ابوحفص شاعر کی اپنے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6190]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1233)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6190 in Urdu